پی سی بی میں نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی تیاری، ردوبدل کا امکان

image

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کے فنانشل ماڈل سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق موجودہ ماڈل 30 جون کو ختم ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین ذکا اشرف کے دور میں 2023 میں تین سال کے لیے فنانشل ماڈل متعارف کرایا گیا تھا جبکہ موجودہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے دور میں اس ماڈل میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں فٹنس اور کارکردگی کی بنیاد پر ردوبدل جاری رہا تاہم یکم جولائی سے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی مدت کا آغاز ہوگا۔ نئے کنٹریکٹس کے ناموں اور کیٹیگریز کے حوالے سے ابتدائی مشاورت بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی فنانشل ماڈل اور کنٹریکٹس سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔ گزشتہ سال 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس دیے گئے تھے، جبکہ پہلی مرتبہ اے کیٹیگری میں کوئی کھلاڑی شامل نہیں تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان ہے جس کے تحت بعض کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ترقی جبکہ کچھ کی تنزلی بھی ہو سکتی ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق محمد نواز، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، حسین طلعت اور خوشدل شاہ کی شمولیت کے امکانات کم ہیں جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں ازان اویس اور عبداللہ فضل سمیت دیگر کے شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US