کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں لائبریری کے قریب ٹریفک حادثے میں ٹریلر کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ تیز رفتار ٹریلر نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد ڈرائیور ٹریلر سمیت فرار ہو گیا جس کی تلاش کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دی ہیں جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔