بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گوارگو میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر پنجگور ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمام متاثرہ افراد مقامی رہائشی ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی کو نشانہ بنایا تاہم حملے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔