ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر پولیس کا ایک گھر پر چھاپہ، کوکین برآمد

image

منشیات فروشی میں ملوث انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر کراچی کے علاقے سچل میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر کوکین برآمد کر لی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق چھاپے کے دوران گھر سے کوکین اور منشیات کی ترسیل کے لیے تیار پیکٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ برآمد شدہ منشیات مبینہ طور پر مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مقدمہ سچل تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر یہ کارروائی کی گئی اور برآمد شدہ منشیات اسی نیٹ ورک سے منسلک بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کے مطابق انمول عرف پنکی نے منشیات کی ترسیل کا ایک نیٹ ورک قائم کر رکھا تھا جس کے مختلف پہلوؤں کی تفتیش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US