فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل گانا "دائی دائی" جاری

image

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل گانا "دائی دائی" باضابطہ طور پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

فیفا گلوبل سٹیزن ایجوکیشن فنڈ کی حمایت سے جاری ہونے والا یہ گانا معروف گلوکارہ شکیرا اور برنا بوائے نے تیار کیا ہے۔

فیفا کے مطابق اس گانے سے حاصل ہونے والی آمدنی دنیا بھر میں بچوں کی تعلیم کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ شکیرا نے اپنی رائلٹی ایجوکیشن فنڈ کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ میوزک پروڈکشن کمپنی بھی ابتدائی طور پر ڈھائی لاکھ ڈالر عطیہ کرے گی۔

فیفا نے مزید بتایا کہ ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں پہلی بار ہاف ٹائم شو بھی ہوگا جس میں شکیرا بھی پرفارم کریں گی۔

دوسری جانب "دائی دائی" کو تمام بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب کر دیا گیا ہے جبکہ ورلڈ کپ کے آفیشل البم کے مزید گانے آئندہ ہفتوں میں جاری کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US