بنگلا دیش کے خلاف سلو اوور ریٹ کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد

image

میر پور ڈھاکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کے خلاف سلو اوور ریٹ کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق پاکستانی ٹیم نے مقررہ وقت میں ہدف سے 8 اوورز کم کیے تھے، جس کی پاداش میں ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے قیمتی 8 پوائنٹس سے بھی ہاتھ دھونا پڑ گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلا دیش نے اس پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کو شکست دی تھی، اور اب سلو اوور ریٹ کی وجہ سے کٹوتی کے بعد ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی پوزیشن کو مزید دھچکا پہنچا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US