سلہٹ اسٹیڈیم میں بارش کے باعث قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی ان ڈور پریکٹس

image

سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے ایک اہم ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا، تاہم بارش کے باعث کھلاڑیوں نے آؤٹ ڈور کی بجائے ان ڈور پریکٹس کرنے کو ترجیح دی۔

ان ڈور سیشن کے دوران قومی کرکٹرز نے بیٹنگ اور بالنگ کی بھرپور مشقیں کیں اور اپنی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان جاری سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہورہا ہے، جس کے لیے دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US