حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان

image

حکومت نے عوام کو جزوی ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول پر عائد لیوی میں 9 روپے 24 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 108 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول پر 117 روپے 41 پیسے فی لیٹر لیوی عائد تھی۔

دوسری جانب ڈیزل پر لیوی میں 9 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر 52 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے ڈیزل پر 42 روپے 60 پیسے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US