بجلی کی پیداوار اور پاور سیکٹر کے لیے ایک مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے، قطر سے ایل این جی لے کر تیسرا بحری جہاز پاکستان پہنچ گیا۔
حکام کے مطابق مہزم نامی بحری جہاز راس لفان پورٹ سے 56 ہزار 573 میٹرک ٹن ایل این جی لے کر پورٹ قاسم پہنچا۔ یہ تیسرا ایل این جی جہاز ہے جو آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے پاکستان آیا ہے۔
شپنگ ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی دو جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں، جن میں پہلا 30 اپریل اور دوسرا 12 مئی کو پورٹ قاسم پہنچا تھا۔حکام نے بتایا کہ 12 مئی کو ال خیریطیات نامی جہاز سے 92 ہزار 500 میٹرک ٹن ایل این جی اتارنے کا ریکارڈ بھی قائم ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق قطر سے ایل این جی سپلائی لائن کی بحالی سے ملک میں انرجی سپلائی چین مزید مستحکم ہو رہی ہے۔