اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

image

ایران امریکا مذاکرات میں جمود اور آئی ایم ایف کی نئی کڑی شرائط کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے مندی کا رجحان غالب رہا۔

پانڈا بانڈ کے شاندار اجراء کے باوجود مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مجموعی طور پر 513 ارب 82 کروڑ روپے ڈوب گئے۔

ہفتہ وار کاروبار میں 100 انڈیکس 5520 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3.2 فیصد گر کر 1 لاکھ 65 ہزار 596 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ نے ہفتے کے دوران 171571 پوائنٹس کی بلند ترین جبکہ 165291 پوائنٹس کی کم ترین سطح دیکھی۔

اعداد و شمار کے مطابق اوسط یومیہ تجارتی حجم 5.2 فیصد کمی کے ساتھ 82 کروڑ 70 لاکھ شیئرز رہا، جبکہ اوسط یومیہ تجارتی مالیت 39 فیصد کمی سے 9 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک گر گئی۔اسی طرح مارکیٹ کیپیٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 514 ارب روپے کم ہو کر 18 ہزار 390 ارب روپے پر آ گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US