پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی

image

حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 311 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 318 روپے 96 پیسے فی لیٹر تھی، جبکہ گزشتہ ہفتے بھی اس میں 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ حکومت نے حالیہ فیصلے میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US