پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 278 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔سلہٹ میں جاری میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلادیش کی اننگز کا آغاز محمود الحسن جوئے اور تنزید حسن نے کیا، تاہم اوپنر محمود الحسن پہلے ہی اوور میں محمد عباسکی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
بنگلادیش کی جانب سے لٹن داس 126 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ تنزید حسن 26، نجم الحسن شنٹو 29، مومن الحق 22 اور مشفیق الرحیم 23 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن کے تحت بابر اعظم ، خرم شہزاد اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔