محسن نقوی کو آئی سی سی بورڈ میٹنگ اور آئی پی ایل فائنل کا دعوت نامہ موصول

image

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو بھارت میں ہونے والی انٹر نیشنل کرکٹ کونسل بورڈ میٹنگ اور آئی پی ایل کے فائنل کے لیے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہو گیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی اجلاس دو مراحل میں منعقد ہوں گے۔ چیف ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس 21 مئی کو آن لائن ہوگا، جبکہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ 30 اور 31 مئی کو بھارتی شہر احمد آبادمیں منعقد کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فارمیٹ میں ممکنہ تبدیلیوں پر غور کیا جائے گا۔ موجودہ نظام کے تحت ہر سیریز میں کم از کم دو ٹیسٹ میچز کھیلنا لازمی ہے۔

اجلاس میں زمبابوے، آئرلینڈ اور افغانستان کو بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل کرنے کی تجویز زیر غور آنے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی چیئرمین محسن نقوی کریں گے تاہم ان کی بھارت روانگی سے متعلق حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم کی منظوری سے مشروط ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US