پاکستانی رنر وقار احمد نے سیشلز ٹریل رن جیت لی

image

پاکستانی ایتھلیٹ وقار احمد نے افریقی جزائر سیشلز میں منعقد ہونے والی سالانہ سیشلز ٹریل رن جیت کر ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

وقار احمد نے 22 کلومیٹر طویل دشوار گزار ٹریل رن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 11 منٹ 39 سیکنڈ میں مکمل کیا اور پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع بھی کیا۔

یہ ٹریل رن دنیا کے مشکل ترین مقابلوں میں شمار کی جاتی ہے، جہاں شرکاء کو پہاڑی راستوں، گھنے جنگلات، ساحلی پٹی اور دشوار گزار ٹریکس سے گزرنا پڑتا ہے۔

وقار احمد کی اس کامیابی کو عالمی سطح پر پاکستانی ایتھلیٹس کی صلاحیتوں کا واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے جبکہ ان کی مستقل مزاجی، محنت اور اعلیٰ فٹنس کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US