حکومت کی جانب سے ایئرلائنز کے لیے جیٹ فیول (طیاروں کے ایندھن) کی قیمت میں 111 روپے 44 پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد کمرشل پروازوں کے لیے ایندھن کی نئی قیمت کم ہو کر 330 روپے 22 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول کی قیمتوں میں اس نمایاں کمی کے باعث ایئرلائنز کے ایندھن پر آنے والے اضافی اخراجات کم ہوں گے، جس سے مسافروں کے لیے فضائی کرایوں میں بھی کمی کا قوی امکان ہے۔
دوسری جانب ایئرلائن حکام کا مؤقف ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے سے قبل جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے فی لیٹر تھی، اس لیے حالیہ کمی کے باوجود ایندھن کی قیمت اب بھی ماضی کے مقابلے میں زیادہ ہے۔