نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا وائٹ بال کیمپ جاری، 28 کھلاڑی ٹریننگ میں مصروف

image

لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کا وائٹ بال کیمپ جاری ہے، جس میں 28 کھلاڑی وائٹ بال اور این سی اے کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں نے نیٹ سیشنز میں حصہ لیا اور اپنی بیٹنگ اور بولنگ کی مہارتوں (اسکلز) کو بہتر بنانے کے لیے کوچز کے ساتھ کام کیا۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید کے مطابق، بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ریڈ بال کھلاڑیوں کے لیے کیمپ لگایا گیا تھا، جبکہ موجودہ کیمپ کا انعقاد آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ جاری کیمپ میں فی الحال 28 کھلاڑی مدعو ہیں، تاہم اس مجموعی پروگرام میں تقریباً 36 ریڈ اور وائٹ بال کھلاڑی شامل ہیں۔

عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ یہ کیمپ پروگرام ستمبر کے اختتام تک جاری رہے گا، جس میں کھلاڑیوں کی اسکل ڈیولپمنٹ اور فٹنس پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ٹریننگ کے طریقہ کار میں تسلسل برقرار رکھنے کے لیے ریجنل اور ہائی پرفارمنس کوچز بھی اس میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ کوچز، ٹرینرز اور میڈیکل سٹاف نے کھلاڑیوں کی گیم، فٹنس اور مجموعی بہتری کے لیے خصوصی منصوبے تیار کیے ہیں۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے کوچز اور پاکستان مینز وائٹ بال ٹیم کا کوچنگ سٹاف مشترکہ طور پر ان کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس پریکٹس میچ سے قبل، کھلاڑیوں نے ہفتے کے روز بھی ایک بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تھا جہاں فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ کی مختلف تکنیکوں پر سخت مشقیں کی گئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US