قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا پری ٹور ٹریننگ کیمپ 20 تا 23 مئی لاہور میں ہوگا

image

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا پری ٹور ٹریننگ کیمپ 20 سے 23 مئی تک لاہور میں منعقد ہوگا، جہاں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراؤنڈ میں اپنی تیاریاں اور ٹریننگ کریں گی۔

لاہور میں کیمپ کی تکمیل کے بعد پاکستان ویمن ٹیم 25 مئی کی صبح آئرلینڈ کے لیے روانہ ہوگی، جہاں وہ میزبان آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز میں حصہ لے گی۔ یہ سہہ ملکی سیریز 28 مئی سے 4 جون تک کھیلی جائے گی۔

اس سیریز کے بعد پاکستان ویمن ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے آئرلینڈ سے انگلینڈ پہنچے گی، جہاں عالمی کپ کا باقاعدہ آغاز 12 جون سے ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US