پرو لیگ میں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے، عماد شکیل بٹ

image

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کا کہنا ہے کہ پرو لیگ کے تیسرے فیز کے لیے ٹیم کو بیلجیئم اور چوتھے فیز کے لیے انگلینڈ جانا ہے، جس کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لیگ کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں نے کیمپ جوائن کرلیا ہے جبکہ رانا وحید اور ابوبکر محمود آج پاکستان پہنچ کر کل سے کیمپ کا حصہ بنیں گے۔ کپتان کے مطابق، کوچ منظور حسن سنیئر کی زیر نگرانی پرو لیگ کے گزشتہ آٹھ میچوں کی غلطیوں کو دور کرنے، اٹیک، شارٹ کارنر اور فٹنس کو بہتر بنانے پر کام جاری ہے اور امید ہے کہ بیلجیئم فیز میں ٹیم پہلے سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھائے گی۔

عماد شکیل بٹ نے مزید کہا کہ پرو لیگ میں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے، انہوں نے بھارت کو ایک مضبوط حریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرح پاکستان کی ٹیم بھی اچھی ہے اور ان کی ٹیم بھارت کو شکست دینے کی پوری کوشش کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US