پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران شدید مندی دیکھنے میں آئی جہاں دن بھر فروخت کا دباؤ برقرار رہنے کے بعد مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔
ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 4000 پوائنٹس تک کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ہنڈرڈ انڈیکس 3791 پوائنٹس گر کر 161 ہزار 805 پوائنٹس پر بند ہوا۔
شدید مندی کے باعث مارکیٹ ایک ہی سیشن میں 165 ہزار، 164 ہزار، 163 ہزار اور 162 ہزار پوائنٹس کی چار اہم نفسیاتی حدیں بھی کھو بیٹھی۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ جنگ دوبارہ شروع ہونے کے خدشات کے باعث سرمایہ کار شدید محتاط رہے اور بڑی حد تک سائیڈ لائن ہو گئے جس سے مارکیٹ پر دباؤ مزید بڑھ گیا۔