وانا کے علاقے رستم بازار کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او محمد طاہر کے مطابق دھماکے میں احمد زئی وزیر قبیلے کے سربراہ بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق حملے میں قبائلی رہنما کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔