عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمت گرنے کا سلسلہ رک گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر 477162 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 772 روپے بڑھ کر 409089 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 9 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4548 ڈالر کا ہوگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 26 روپے بڑھ کر 8099 روپے ہوگئی۔