زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم سیریز کے بعد وطن واپس روانہ

image

زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز مکمل کرنے کے بعد آج کراچی سے واپس اپنے وطن روانہ ہوگئی۔

سیریز کے دوران مہمان ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا جبکہ کھلاڑیوں نے پاکستان میں قیام کو خوشگوار اور یادگار قرار دیا۔

زمبابوے ویمن ٹیم کی کپتان نومویلو سبانڈا نے کہا کہ پاکستان میں کھیل کر بہت خوشی ہوئی اور یہاں کی مہمان نوازی، کھانے اور سیکیورٹی انتظامات بہترین تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے سیریز بھرپور انداز میں انجوائے کی اور وہ دوبارہ پاکستان آ کر کھیلنا چاہیں گی۔

مہمان ٹیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ انتظامیہ اور شائقینِ کرکٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیریز کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US