وزیراعظم نے دکانوں، بازاروں اور مارکیٹوں کے اوقاتِ کار سے متعلق سابقہ پابندی میں عارضی نرمی کردی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کی تمام دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز 31 مئی تک رات 8 بجے بند کرنے کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اس سے قبل 6 اپریل کے نوٹیفکیشن کے تحت یہ وقت مقرر کیا گیا تھا جس میں اب عارضی طور پر نرمی کردی گئی ہے۔
فیصلے کے تحت بیکریاں، تنور، ریسٹورنٹس، کریانہ اسٹورز اور روزمرہ استعمال کی اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں کو بھی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ اس حکم کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
اسلام آباد میں دکانیں اور بازار پورے ہفتے معمول کے مطابق بغیر وقت کی پابندی کے کھلے رہیں گے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت پہلے ہی عیدالاضحیٰ کے پیش نظر دکانوں کو رات 8 بجے بند کرنے کی پابندی میں یکم جون تک نرمی دے چکی ہے۔