پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لیول ٹو امپائرنگ کورس کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا جو 14 سے 17 مئی تک لاہور کے قذافی اسٹڈیم میں منعقد کیا گیا۔
چار روزہ کورس میں 65 امیدواروں نے شرکت کی جنہوں نے لیول ون کورس مکمل کرنے کے بعد اس مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ پروگرام میں ٹریننگ سیشنز، تحریری امتحانات اور انٹرویوز شامل تھے۔
کورس کا مقصد باصلاحیت اور معیاری امپائرز کو پی سی بی پینل میں شامل کرنا ہے۔ ٹریننگ سیشنز آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا اور آئی سی سی ایمرجنگ پینل امپائر آصف یعقوب نے کرائے۔
احسن رضا کے مطابق امیدواروں کی معلومات، کمیونیکیشن اسکلز اور مجموعی کارکردگی متاثر کن رہی جبکہ کورس کے دوران عملی امپائرنگ، تھیوری اور کمیونیکیشن پر خصوصی توجہ دی گئی۔