ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کی 7 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جو چین میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت کرے گی۔
ٹیم میں 5 مرد اور 2 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ گرلز انڈر-15 کیٹیگری میں دو بہنیں سحرش علی اور ماہنور علی پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
بوائز کیٹیگری میں انڈر-19 کے لیے عبداللہ نواز، انڈر-17 کے لیے نعمان خان اور انڈر-13 کے لیے مصطفیٰ خان کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ انڈر-15 میں احمد رایان خلیل اور سہل عدنان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 20 سے 24 مئی تک چین میں کھیلی جائے گی۔