ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے مداحوں کے لیے ایک حیران کن مگر دلچسپ انتخاب سامنے آیا ہے، جہاں معروف جریدے نے لیجنڈری ریسلر اسٹون کولڈ اسٹیو آسٹن کو آل ٹائم بیسٹ ریسلر قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 1990 کی دہائی کے مقبول ترین ریسلر اسٹون کولڈ نے اٹیٹیوڈ ایرا میں اپنی جارحانہ اور منفرد اسٹائل کے ذریعے ڈبلیو ڈبلیو ای کو عالمی سطح پر بے حد مقبول بنایا۔
فہرست میں دوسرے نمبر پر ہلک ہوگن جبکہ تیسرے نمبر پر دی راک کو رکھا گیا ہے۔ چوتھے نمبر پر جان سینا، پانچویں پر رومن رینز اور چھٹے نمبر پر دی انڈر ٹیکر شامل ہیں۔
اسی فہرست میں ٹرپل ایچ، شان مائیکلز، بریٹ ہارٹ اور برونو سمارٹینو کو بھی ٹاپ 10 بہترین ریسلرز میں شامل کیا گیا ہے۔