ایس ای سی پی کے نان بینکنگ فنانشل سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن کے لیے اقدامات

image

ایس ای سی پی نے نان بینکنگ فنانشل سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن اور اصلاحات کے لیے اہم اقدامات کرتے ہوئے ملک کا پہلا ڈیجیٹل جنرل تکافل لائسنس جاری کر دیا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق ویلتھ برج مینجمنٹ کو پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل انویسٹمنٹ ایڈوائزری لائسنس جاری کیا گیا جبکہ پنجاب لائف انشورنس لمیٹڈ کو پہلی صوبائی سرکاری لائف انشورنس کمپنی کا لائسنس دیا گیا ہے۔

ترجمان ایس ای سی پی کے مطابق یہ اقدامات لائسنسنگ اصلاحات، غیر ملکی سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل فنانشل سروسز کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہیں۔

ادارے کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران لائسنسنگ ڈیپارٹمنٹ نے 510 درخواستیں نمٹائیں جبکہ 84 نئے لائسنس جاری کیے گئے۔ اسی عرصے میں زیر التواء درخواستوں کی تعداد 1143 سے کم ہو کر 633 رہ گئی ہے۔

ایس ای سی پی نے غیر ملکی درخواست گزاروں کے لیے پیشگی سکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ سیکشن 42 کمپنیوں کے لیے دستاویزی تقاضے آسان بنانے پر کام جاری ہے۔

ڈاکٹر کبیر سدھو کے مطابق ان اصلاحات کا مقصد سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانا اور مالیاتی شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US