آذربائیجان کے شہر باکو میں جاری انٹرنیشنل پروفیشنل بوڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے آغا کلیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی حریف ارجن سنگھ کو شکست دیدی ہے۔
آغا کلیم نے ایونٹ کے دوران بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ارجن سنگھ کے خلاف یہ کامیابی اپنے نام کی۔
واضح رہے کہ اس انٹرنیشنل پروفیشنل بوڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے پانچ ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔