پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چھ سیشنز کے شدید مندی کے تسلسل کے بعد آج کاروبار کا آغاز زبردست تیزی اور مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔
مارکیٹ کھلتے ہی انویسٹرز کی جانب سے بھرپور دلچسپی دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں آغاز ہی میں 1300 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ تیزی کا سفر یہیں نہیں رکا بلکہ چند ہی لمحوں میں مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی اور انڈیکس 2500 سے زائد پوائنٹس کی چھلانگ لگا گیا۔
اس غیر معمولی اور ریکارڈ تیزی کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر 162,000، 163,000 اور 164,000 پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حدیں بحال ہو گئی ہیں۔ مارکیٹ میں جاری اس مثبت تیزی کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 2505 پوائنٹس کے شاندار اضافے کے ساتھ 164,310 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔