آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں ون ڈے اسکواڈ کے لیے مشاورت جاری

image

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں ون ڈے اسکواڈ کے انتخاب کے لیے حتمی مشاورت شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں متعدد اہم تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف کھیلنے والے گزشتہ ون ڈے اسکواڈ کے مقابلے میں اس بار کئی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ اسٹار بیٹر بابر اعظم کی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں واپسی کا قوی امکان ہے جبکہ فخر زمان، نوجوان اسپنر سفیان مقیم اور فاسٹ بالر حنین شاہ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ناقص کارکردگی کے باعث فہیم اشرف اور حسین طلعت کے لیے اسکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھنا مشکل نظر آ رہا ہے، جبکہ محمد رضوان کی شمولیت کے حوالے سے تاحال مشاورت کا عمل جاری ہے۔

شیڈول کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی، جبکہ قومی کرکٹرز 22 مئی سے راولپنڈی میں اپنے ٹریننگ سیشن کا آغاز کریں گے جہاں ایک پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی یہ سیریز 30 مئی، 2 جون اور 4 جون کو کھیلی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US