55 ویں نیشنل والی بال چیمپیئن شپ کے دوسرے روز دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے

image

پی او ایف واہ کینٹ میں جاری 55ویں نیشنل والی بال چیمپیئن شپ کے دوسرے روز دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے میں آئے، جس کے بعد پنجاب، پاکستان نیوی اور ائیر فورس کی ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے کے لیے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آگئی ہیں۔

چیمپیئن شپ کے دوسرے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں پنجاب نے یکطرفہ مقابلے کے بعد گلگت بلتستان کو تین صفر سے شکست دی۔ پنجاب کی کامیابی کا اسکور 14-25، 24-26 اور 15-25 رہا۔ دوسرے میچ میں پاکستان ائیر فورس نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان کو تین صفر کے اسکور سے باآسانی مات دی۔

تیسرے میچ میں آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) اور اسلام آباد کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، جہاں اے جے کے نے تین دو سیٹ سے کامیابی اپنے نام کی۔ چوتھے میچ میں پاکستان نیوی کو سندھ کے خلاف فتح حاصل کرنے کے لیے زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور نیوی نے سندھ کو تین صفر سے ہرا دیا۔ اس سے قبل، گزشتہ رات گئے کھیلے گئے میچوں میں خیبر پختونخوا (کے پی)، اسلام آباد اور پنجاب کی ٹیموں نے اپنے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US