پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے باعث مسلسل دوسرے روز بھی تیزی کا زبردست رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ ایک بار پھر بڑی حدیں عبور کرنے میں کامیاب رہی۔
دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں شدید جوش و خروش دیکھا گیا اور ہنڈریڈ انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس بڑی تیزی کی بدولت مارکیٹ نے نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے ایک بار پھر 1 لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی اہم ترین حد بحال کرلی۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کے باعث کے ایس ای-100 انڈیکس 918 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 63 ہزار 815 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا ہوا پایا گیا۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز دیکھا جانے والا یہ مثبت رجحان ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا عکاس ہے۔