نوجوان نے آگ سے جھلس جانے والی لڑکی سے اسپتال کے برن وارڈ میں شادی کرلی

image

شادی سے ایک دن قبل دلہن کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں خوشیوں بھرا گھر ماتم میں بدل گیا اور دلہن شویتا شدید جھلس کر اسپتال منتقل ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق شویتا کی شادی کی تیاریاں عروج پر تھیں اور گھر میں رسمیں جاری تھیں کہ اچانک آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔ حادثے کے بعد شویتا، جو چند گھنٹوں بعد دلہن بننے والی تھی، پل بھر میں اسپتال کے برن وارڈ کے بستر تک جا پہنچی۔

اس مشکل گھڑی میں جہاں کئی لوگوں نے دولہے کو مشورہ دیا کہ وہ ایک بار پھر سوچ لے کہ کیا اب بھی شادی کرنی ہے، وہیں اس نے محبت کی نئی مثال قائم کردی۔ دولہے نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ ہر حال میں شویتا سے ہی شادی کرے گا کیونکہ سچی محبت صرف خوشیوں کے دنوں کا نام نہیں ہوتی۔

دل کو چھو لینے والے اس واقعے میں دونوں نے اسپتال کے کمرے میں ہی ایک دوسرے کو ہار پہنائے اور اپنی محبت کو رشتے کی شکل دے دی۔

یہ منفرد شادی سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گئی، جہاں صارفین نے دولہے کے جذبے، وفاداری اور محبت کو حقیقی عشق کی مثال قرار دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US