ہسپانوی پیسٹری شیف مارک سوریز نے 500 کلوگرام وزنی شاندار شادی کا کیک تیار کرلیا جس کی تیاری میں تقریباً 1800 گھنٹے اور کئی ماہ لگے۔
3.5 میٹر بلند اور 1.8 میٹر چوڑے اس منفرد کیک کو ایک سعودی جوڑے کی شادی کے لیے تیار کیا گیا جس کی تقریب پیرس کے اوپیرا گارنیئر میں ہوئی۔ کیک کو شوگر پیسٹ سے تیار کی گئی 33 ہزار پھولوں کی پنکھڑیوں سے سجایا گیا۔
مارک سوریز کے مطابق نو بیاہتا جوڑا ایسا کیک چاہتا تھا جو روایتی کیک کے بجائے ایک یادگار فن پارے کی طرح دکھائی دے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 500 کلوگرام وزنی اس شاہکار کا صرف 0.1 فیصد حصہ اصل کیک جبکہ باقی حصہ شوگر پیسٹ اور سفید چاکلیٹ پر مشتمل تھا۔