متحدہ عرب امارات کے 24 سالہ فٹبالر حامد علی الشحیی نے فٹبال کی مہارت کو باسکٹ بال میں آزمانے کا انوکھا چیلنج پورا کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
حامد علی نے 39.37 فٹ یعنی تقریباً 12 میٹر کے فاصلے سے ایڑی کے ذریعے فٹبال کو باسکٹ میں پہنچایا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
حامد علی اس سے قبل بھی فٹبال سے متعلق کئی عالمی ریکارڈ قائم کرچکے ہیں، جن میں ایک منٹ میں گھٹنے سے گیند کو 215 بار اچھالنے کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فٹبال سے محبت ہی ان کی اصل جستجو ہے اور اس کامیابی کے ذریعے متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرنے پر انہیں فخر ہے۔