چین کے صوبے سیچوان میں ایک شخص نے اہلیہ کی پھولوں سے محبت سے متاثر ہوکر 80 ایکڑ کی بنجر وادی کو شاندار پھولوں کے باغ میں تبدیل کردیا۔
زاؤ شیاؤلن نے 2013 میں اہلیہ ین جائی کی پھولوں سے محبت کا ذکر سننے کے بعد انہیں باغ دینے کا وعدہ کیا۔ باغبانی کا تجربہ نہ ہونے کے باوجود انہوں نے اپنا گھر فروخت کرکے زمین خریدی اور خود باغبانی سیکھی۔
ایک دہائی سے زائد محنت کے بعد یہ وادی دنیا کے بڑے ہولی ہاک پھولوں کے باغات میں شمار ہونے لگی ہے جہاں 700 سے زائد اقسام کے پھول موجود ہیں۔
شادی کے 35 سال بعد بھی یہ جوڑا اہم مواقع پر ایک دوسرے کو ہاتھ سے لکھے خطوط دیتا ہے۔ زاؤ کے مطابق ان کی اہلیہ اور پھول ان کی زندگی کو خوبصورت بنانے والے دو اہم ترین ذرائع ہیں۔