چین میں ماہرین آثار قدیمہ نے شانجیاباؤ کے ایک قدیم قبرستان سے 2,300 سال پرانا شراب سے بھرا محفوظ شدہ جار دریافت کرلیا۔
یہ جار ’کِن گریٹ وال‘ سے تقریباً 2 کلومیٹر دور سے ملا جسے چین میں تعمیر ہونے والی قدیم ترین عظیم دیواروں میں شمار کیا جاتا ہے۔
جرنل آف آرکیالوجیکل سائنس میں شائع تحقیق کے مطابق یہ جار قدیم متحارب ریاستوں کے دور سے تعلق رکھتا ہے اور مکمل طور پر مہربند ہونے کے باعث آج بھی محفوظ حالت میں ہے۔
تحقیق کے مطابق دریافت سے قدیم چینی معاشرے میں اناج کے استعمال اور شراب بنانے و پینے کی تکنیکوں کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔