بھارت سے تعلق رکھنے والی 75 سالہ خاتون کی فٹنس اور چستی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ مختلف یوگا پوز کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
خاتون کے مطابق وہ اکیلی رہتی ہیں، گھر کے تمام کام خود کرتی ہیں اور برسوں سے ان کا وزن 50 کلوگرام برقرار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 10 سال قبل شوہر کے انتقال کے بعد انہوں نے تنہائی کو خود پر حاوی ہونے دینے کے بجائے ورزش شروع کی اور ٹی وی پر یوگا دیکھ کر گھر میں اس کی مشق کرنے لگیں۔
خاتون کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ یوگا ان کی زندگی کا لازمی حصہ بن گیا اور یہی ان کی موجودہ فٹنس کا راز ہے۔