سپر اسٹور سے خریدے گئے سلاد سے زندہ مینڈک نکل آیا، اہلخانہ ہکا بکا رہ گئے

image

مغربی آسٹریلیا میں ایک حیران کن واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک کسان نے سپر مارکیٹ سے خریدے گئے سلاد میں ایک زندہ مینڈک دریافت کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریز اسموکر نامی کسان اپنے گھر میں اسٹیک اور سلاد تیار کر رہے تھے کہ جب انہوں نے سلاد کے پتے نکالنے کے لیے شاپر کھولا تو انہیں پتوں کے درمیان ایک زندہ مینڈک حرکت کرتا ہوا نظر آیا۔ یہ منظر دیکھ کر وہ حیرت زدہ رہ گئے۔

ابتدا میں جب ریز اسموکر نے یہ بات اپنے اہلِ خانہ کو بتائی تو کسی نے ان کی بات پر یقین نہیں کیا۔ تاہم جب انہوں نے شاپر دوبارہ لا کر سب کو دکھایا تو واقعی سلاد کے اندر ایک چھوٹا سا زندہ مینڈک موجود تھا، جسے دیکھ کر گھر والے بھی حیران رہ گئے۔

گھر والوں نے بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے تو وہ اس صورتحال پر ہنس پڑے، کیونکہ یہ کسی فلمی منظر جیسا لگ رہا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اس مینڈک کا نام “گریگ” رکھ دیا اور پھر اسے بحفاظت قریبی تالاب میں چھوڑ دیا۔

یہ غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث آ گیا ہے، جہاں صارفین اسے ایک عجیب مگر دلچسپ حادثہ قرار دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US