بینکس اور اسٹاک مارکیٹ 26 سے 28 مئی تک بند رہیں گے

image

عیدالاضحی کی تعطیلات کے باعث آئندہ ہفتے اسٹیٹ بینک، تمام بینکس اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ صرف دو روز کھلے رہیں گے۔

حکومت کی جانب سے منگل سے جمعرات تک عید قرباں کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت 26 مئی چاند رات سے لے کر 28 مئی تک اسٹیٹ بینک، کمرشل بینکس اور اسٹاک مارکیٹ بند رہیں گے۔

اس دوران مالیاتی ادارے صرف پیر 25 مئی اور جمعہ 29 مئی کو کھلے رہیں گے۔بعد ازاں 30 مئی اور یکم جون کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث اسٹیٹ بینک، بینکس اور اسٹاک مارکیٹ دوبارہ بند رہیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US