آئرلینڈ ٹرائی سیریز اور ورلڈ کپ کی تیاریاں، قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

image

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا آئرلینڈ ٹرائی سیریز اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے تربیتی کیمپ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں جاری ہے۔

قومی ویمن ٹیم نے مینٹور وہاب ریاض اور کوچنگ اسٹاف کی زیرِ نگرانی بھرپور پریکٹس سیشنز کیے۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں نے فٹنس برقرار رکھنے کے لیے مختلف وارم اپ سیشنز میں حصہ لیا اور نیٹ پر بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے سخت مشقیں کیں۔

ٹیم انتظامیہ کی جانب سے خاص طور پر پاور ہیٹنگ ڈرلز پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ آنے والے اہم میچز میں بیٹرز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ تمام کھلاڑی ہائی وولٹیج ٹورنامنٹس کے لیے خود کو تیار کرنے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ سیشنز کا حصہ بن رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US