پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے بعد آف شور ذخائر کی دریافت کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آن شور کے بعد اب پاکستانی کمپنیاں جلد گہرے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کا آغاز کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق پی پی ایل، او جی ڈی سی ایل اور دیگر کمپنیوں کو سمندر میں 8 مختلف مقامات پر ایکسپلوریشن کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مختلف سمندری بلاکس کا تعین کر لیا گیا ہے جہاں مستقبل قریب میں تلاش کا کام شروع کیا جائے گا۔
پی پی ایل گھارو کریک اور کوچی کریک میں بطور آپریٹر تیل و گیس کی تلاش کرے گی جبکہ شراکت دار کمپنیاں بن قاسم ساؤتھ، کے ٹی بندر، بحر ضرار، آف شور ڈیپ سی اور سپٹ بندر بلاکس میں سرگرم ہوں گی۔
او جی ڈی سی ایل دو بلاکس میں بطور آپریٹر جبکہ 6 بلاکس میں شراکت داری کے تحت کام کرے گی، جس سے ملک میں توانائی کے شعبے میں خود کفالت کی امیدیں مزید بڑھ گئی ہیں۔