پاکستان کے کوہ پیما سلمان عتیق نے نیپال میں واقع دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو کامیابی سے سر کر کے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔
وہ آج صبح 11 بج کر 49 منٹ پر 8 ہزار 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کے سمٹ پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سلمان عتیق دنیا کی اس سب سے اونچی چوٹی کو سر کرنے والے 14 ویں پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان عتیق کوہ پیمائی کے شعبے میں مسلسل سرگرم ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال بھی نیپال ہی میں واقع دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی 'ماناسلو' کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔