پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر سوا چار سال بعد 22 ارب ڈالر سے متجاوز

image

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر سوا چار سال بعد ایک بار پھر 22 ارب 58 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی قسطوں اور پانڈا بانڈز سے حاصل ہونے والی رقم کے باعث ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں 1 ارب 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 17 ارب 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی 3 کروڑ 82 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 50 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر 1 ارب 25 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ ہفتے کچھ بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں بھی کی گئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US