پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی جس میں قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے۔
اسکواڈ میں بابر اعظم ،حارث روف، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم کی واپسی ہوئی ہے۔نئے کھلاڑیوں میں احمد دانیال اور عرفات منہاس شامل کیے گئے ہیں جبکہ روحیل نذیر اور محمد غازی غوری وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث سیریز سے باہر ہیں جبکہ عثمان خان بیماری کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں ہو سکے۔قومی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد اور دیگر کھلاڑی بھی شامل ہیں۔