پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے ٹکٹ آج دوپہر 3 بجے سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ شائقین آج دوپہر 3 بجے سے pcb.tcs.com.pk پر آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے۔
سیریز کا پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں۔
فزیکل ٹکٹ لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد کے 16 ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے جن میں لاہور کے 8، راولپنڈی کے 5 اور اسلام آباد کے 3 مراکز شامل ہیں۔
کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت کے پیش نظر ٹکٹوں کی قیمت 200 روپے سے شروع رکھی گئی ہے۔