پاکستان ویمنز ٹیم کا آئرلینڈ ٹرائی سیریز اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے کیمپ جاری

image

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ ٹرائی سیریز اور آئندہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے جاری کیمپ بھرپور انداز میں جاری ہے۔

کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں سینیریو میچ کھیلا، جہاں کوچز کی نگرانی میں مختلف میچ حالات کے مطابق ٹریننگ کرائی گئی۔

میچ سے قبل کھلاڑیوں کے یو یو فٹنس ٹیسٹ بھی لیے گئے جبکہ کیمپ میں فٹنس، اسکلز اور میچ آگاہی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔قومی ویمنز ٹیم آئندہ اہم سیریز اور عالمی ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں مسلسل مصروف عمل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US