پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے فزیو تھراپسٹ کی تقرری کا فیصلہ کرتے ہوئے کلف ڈیکن کی جگہ افتخار کو نیا فزیو تھراپسٹ مقرر کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کلف ڈیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ فزیو کے فرائض انجام دے رہے تھے، تاہم کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے ان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جا رہا تھا جس کے بعد انہیں ان کے مستقبل کے حوالے سے بھی آگاہ کردیا گیا تھا۔
پی سی بی نے گزشتہ ماہ سینئر اسپیشلسٹ فزیو تھراپسٹ اور اسپیشلسٹ فزیو تھراپسٹ کی اسامیوں کے لیے باقاعدہ اشتہار بھی دیا تھا، جس کے بعد اب یہ نئی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔