پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر اسکورر نجم السعید انتقال کرگئے

image

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر اسکورر نجم السعید بقضائے الٰہی انتقال کرگئے۔ مرحوم ملک کے سینئر ترین اسکوررز میں شمار ہوتے تھے اور رواں سال ریٹائرمنٹ بھی متوقع تھی۔

نجم السعید نے ملکی اور بین الاقوامی کرکٹ کے متعدد ریکارڈز اپنی اسکورنگ کے ذریعے محفوظ کیے اور کرکٹ کی تاریخ میں اہم خدمات انجام دیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر سمن آباد میں ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نجم السعید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی کرکٹ اسکورنگ کے شعبے میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US