پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے جہاں قومی کھلاڑی بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں۔
تربیتی سیشن کے دوران ہیڈ کوچ اولمپین منظور الحسن، کوچ اولمپین خواجہ محمد جنید اور دیگر کوچنگ اسٹاف بھی گراؤنڈ میں موجود ہے، جو کھلاڑیوں کی فٹنس اور کھیل کی مہارت کو بہتر بنانے کے لیے ان کی تکنیکی رہنمائی کر رہا ہے۔